کاشتکار رں کوموہڈھی کی فصل رکھنے کیلئے کمادکی کٹائی 15جنوری کے بعدکر نے کی ہدایت

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:41

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کوموہڈھی فصل رکھنے کیلئے کمادکی کٹائی 15جنوری کے بعدکرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا گیاہے کہ جن کھیتوں میں موہڈھی فصل رکھنی ہو اس کی کٹائی مذکورہ تاریخ سے قبل نہ کی جائے تاہم جہاں سے فصل نہ رکھنادرکارہو اس کھیت کو فوراً تیارکرکے کوئی وقت ضائع کئے بغیرگندم کی کاشت کردی جائے تاکہ مناسب پیداوارحاصل کرنے میں مددمل سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہا کہ کمادکی کٹائی گنے کی اقسام اور فصل کے پکنے کومدنظررکھ کرکی جائے اور ستمبر کاشت‘موہڈھی فصل اور اگیتی پکنے والی اقسام کو پہلے جبہ درمیانی اوردیر سے پکنے والی اقسام کو بعدمیں برداشت کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ گنا کاٹنے کے بعد تاخیر سے ملوں کو سپلائی کے باعث اسکے وزن اور ریکوری میں بھی کمی آجاتی ہے اسلئے گناکاٹنے کے بعد اسے مل تک پہنچانے میں کسی تاخیر کا مظاہرہ نہ کیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں