بوائی کے وقت وترخشک ہوتو آبپاشی پہلے بھی کی جاسکتی ہے ،زرعی ماہرین

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:42

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ گندم کی فصل میں بروقت آبپاشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ گندم کی نشوونماکا وقت اگر اسے مقررہ مقدارمیں پانی فراہم نہ کیاجائے تو نہ صرف اس کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ گندم کی فصل کو 3 سے 4 مرتبہ پانی دینے سے بھرپورپیداوار بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو سب سے پہلے پانی کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب پودا جھاڑ بنارہاہوتاہے اور بروقت کاشت کی گئی فصل میں یہ حالت کاشت کے 20تا25دن بعد شروع ہوتی ہے اسلئے اگر اس موقع پر پانی نہ دیاجائے تو جڑوں کی نشوونما ٹھیک نہیں ہوتی جس کی وجہ سے شگوفے کم بنتے اور سٹوں کی تعداد کم رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بوائی کے وقت وترخشک ہوتوپہلی آبپاشی پہلے بھی کی جاسکتی ہے کیونکہ اسکا پیداوارپرکوئی بُرااثرنہیں ہوگا بلکہ جو بیج کم نمی کیوجہ سے نہیں اُگ پائے وہ بھی اُگ آئیں گے اور جلدی شگوفے بناناشروع کردینگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں