کاشتکاروں کوبہاریہ مکئی کی کاشت15جنوری سے شروع کرنے کی ہدایت

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:42

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کوبہاریہ مکئی کی کاشت15جنوری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے زمین کے انتخاب اور اس کی تیاری پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بمپرکراپ کے حصول میں مدد مل سکے۔ ماہرین نے بتایا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت جو جنوری کے دوسرے پندرواڑے کے آغازپر شروع ہوتی ہے کیلئے ایسی بھاری میرازمین کا انتخاب ضروری ہے جو پانی کو بخوبی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہونیزایسی زمین جس میں برسیم یاآلوکاشت کئے گئے ہوں وہاں مکئی کی فصل بہترنشوونما پاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کلراٹھی‘ریتلی اور سیم زدہ زمین کے علاوہ ایسی زمین جس کی پی ایچ8سے زائد ہومکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جس زمین میں مکئی کاشت کرنی ہو اسکے اردگرد درخت نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ درختوں کے سائے میں مکئی کی فصل کامیابی کے ساتھ نہیں اگائی جاسکتی۔انہوں نے مزیدبتایا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری بھی اچھی طرح کرلینی چاہئیے کیونکہ اگر مکئی آلو والے کھیتوں میں کاشت کرنی ہو تو 2یا 3 ہل چلاکرسہاگہ دینے سے زمین نرم اور بھربھری ہوجائے گی تاہم اگرکپاس کمادیا سورج مکھی والے وڈھ میں کاشت کرنا ہو تو وڈھ وغیرہ میں روٹاویٹرچلاکر وڈھ کو اچھی طرح تلف کرنے کے بعد تین مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ دینا بھی ضروری ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں