کاشتکار فصل کو چورکیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت تدار کی اقدامات کریں،محکمہ زراعت

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:42

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چورکیڑے کی سنڈی ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے لہذاکاشتکار فصل کو چورکیڑے کی سنڈی سے محفوظ رکھنے کیلئے بروقت تدار کی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آلو کے کاشتکار اپنی فصل کو نقصان رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے تدارکی اقدامات پر عمل کریں اور فصل کو چورکیڑے کی سنڈی سے بچایاجائے جو ننھے پودوں کو رات کے وقت زمین کی سطح کے قریب سے کاٹ سکتی ہے اس طرح پودے فصل آورہونے سے قبل ہی تباہ ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آلو کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ جب پودے کے بالائی حصے سخت ہوجائیں اورا ن کے نیچے آلو بن جائیں تو آلو کو اندر سے کھوکھلا ہونے سے بچانے کیلئے سنڈی کے پروانے تلف کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایاجائے اور پودوں کے قریب روشنی کے پھندے لگاکر سنڈیاں تلاش کرنے کے بعد انہیں تلف کردیاجائے ‘فصل کی فوری گوڈی کی جائے اورپانی بھی دیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں