انگورہلکی زمین و چکنی زمین میں بھی کاشت جا سکتاہے، زرعی ماہرین

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:42

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ انگورتمام پھلوں میں ایک منفردحیثیت کا حامل ہے ‘انگورمیں انسانی صحت کیلئے موزوں کیمیکلزکی مقدارباقی پھلوں سے زیادہ ہوتی ہے ‘یہ سخت سردسخت گرم اورمرطوب آب وہوا والے موسم کے علاوہ دنیا کے تمام حصوں میں کاشت ہوتاہے‘انگورہلکی زمین سے لیکر چکنی زمین میں کاشت ہوسکتاہے لیکن اچھے نکاس والی ہلکی چکنی زمین انگورکی کاشت کیلئے بے حد موزوں ہے جب انگور کا پودا ریتلی اور کنگری زمین پر کاشت کی جائے تو اسے پت جھڑوالے پودوں کی طرح کھاد دینے کیلئے خاص خیال رکھاجائے ‘پتھری زمین میں کاشت شدہ انگورکا پھل چکنی زمینوں کی نسبت جلد پک کر تیار ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

انگورکی کاشت مختلف مہینوں میں کی جاسکتی ہے۔ اپریل میں پلاسٹک کی تھیلی والی پودے منتقل کئے جاسکتے ہیں جب پودے لگ جائیں تو ایک پودا چھوڑ کر پلرلگائیں پھر2تاریں اوپر والی چھے گیج اور نیچے والی8گیج کی پلرکے سوراخوں میں گزارکرآخری سرے پر سٹے پلرکے ساتھ مضبوطی سے باندھ دیں ۔سٹے پلرزساری لائن کی مضبوطی کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔انگورکی مختلف اقسام کاشت کی جاتی ہے ان میں سفید کشمش سندرخانی سرخ کشمش اور ساہبی شامل ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں