مال شماری مہم سے پاکستان میں لائیوسٹاک ‘ڈیری اور پولٹری کی صورتحال کا علم ہوگا،ایڈیشنل ڈائریکٹر

پیر 15 جنوری 2018 11:42

قصور۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک قصور ڈاکٹر خالد بشیر نے کہا کہ مال شماری مہم سے پاکستان میں لائیوسٹاک ‘ڈیری اور پولٹری کی درست صورتحال کا علم ہوگا جس سے مستقبل میں بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے گی اور فارمرز کو بہترین سہولیات مہیاکی جائیں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مال شماری کیلئے ضلع قصور کی تمام تحصیلوں میں اپنا کام شروع کردیاہے ‘مال شماری سے بہترین نتائج برآمد ہونگے‘گوشت دینے والے جانوروں اور دودھ دینے والے جانوروں میں حسب ضرورت اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کیمطابق سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی قیادت میں محکمہ کے افسران ورملازمین شب وروزکوشاں ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک قصورکے افسران و ملازمین اپنے فارمرزبھائیوں کی مددکیلئے 24گھنٹے حاضرہیں‘ پاکستان میں لائیوسٹاک ‘ڈیری اورپولٹری کی صنعت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں