کسانوں کے مسائل کو اولین ترجیح دیناہمارے فرائض میں شامل ہے، اسسٹنٹ کمشنر

پیر 15 جنوری 2018 11:42

قصور۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء)اسسٹنٹ کمشنرچونیاں احمدرضا بٹ نے کہاکہ کسانوں کے مسائل کو اولین ترجیح دیناہمارے فرائض میں شامل ہے، ان کو پرمٹ دلانے اوران کی ادائیگی کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں اورکاشتکاروں کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسانوں اورکاشتکاروں کو یقین دلایا کہ گنے کے سلسلہ میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو فوراً آگاہ کیاجائے اگرملزمالکان گنے میں کٹوتی کریںتو میرے نوٹس میں لایاجائے۔

اس سلسلے میں لائحہ عمل مرتب کرکے حکمت عملی تشکیل دیدی گئی ہے ‘کسانوں سے 180روپے فی من گنا خریداجائے گا‘ کم قیمت پرخریدنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیںگے، اگرکوئی مڈل مین گنا خرید رہاتو فوراً آگاہ کریں ان کے خلاف سختی سے نوٹس لیاجائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں