بہتر پیداوار کیلئے ترشادہ باغات کی غذائی ضروریات پوراکرنا اہم ہے، زرعی ماہرین

پیر 15 جنوری 2018 11:46

قصور۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ ترشادہ باغات سے بہترپیداوار اوراچھی خاصیت کے حامل پھل کے حصول کیلئے ترشادہ باغات کی غذائی ضروریات کو پوراکرنا بہت ضروری ہے، ترشادہ باغات میں اہم غذائی عناصر کا مناسب وقت پر استعمال نہ کرنا اور نامیاتی کھادوں بشمول عناصر کبیرہ و صغیرہ کی مناسب مقدارمیں عدم فراہمی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باغبان ترشادہ باغات سے نفع بخش پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کے بروقت اورصحیح مقدارمیں استعمال پرتوجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دیسی کھادیں پودے کی عمر کے حساب سے ڈالی جائیں اور 3سی5سال کی عمر کے پودوں کیلئے دیسی گوبرکی گلی سڑی کھاد 15 سی20کلوگرام‘5سی10سال کے پودوں کیلئے 40سی50کلوگرام اور 10 سال سے زائد سال عمروالے پھل دار پودے کیلئے 50 سے 80کلوگرام فی پوداکھادڈالناضروری ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں