جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کیلئی100سی120لیٹرپانی فی ایکڑ استعمال کریں، محکمہ زراعت

پیر 15 جنوری 2018 11:46

قصور۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2018ء) محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں ‘کسانوں‘زمینداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جڑی بوٹی مار زہروں کے سپرے کیلئی100سی120لیٹرپانی فی ایکڑ استعمال کریں اورسپرے اسوقت کیاجائے جب سورج پوری طرح چمک رہاہو نیزشبنم کے اثرات نظرآنے پر فصل پرسپرے نہ کیاجائے کیونکہ اس سے سپرے کے اثرات زائل ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ سپرے سے قبل مشین کواچھی طرح صاف کرکے فلیٹ فین نوزل کے ذریعے سپرے کیاجائے اور خیال رکھاجائے کہ فصل کا کوئی حصہ سپرے سے رہ نہ جائے اور نہ ہی سپرے کے دوران فصل کے کسی حصے پر دوبارسپرے کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ تیزہوا اور بارش کی صورت میں بھی سپرے سے گریزکیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سپرے کے بعدگوڈی یابارہیروکابھی استعمال نہ کیاجائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں