گندم کی بروقت آبپاشی ضروری ہے، محکمہ زراعت

جمعہ 19 جنوری 2018 12:16

قصور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ گندم کے لئے ماہرین کی سفارشات کے مطابق بروقت آبپاشی بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے پیداوار میں اضافہ اورپانی کی بچت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گندم کے کاشتکار اچھی پیداوارکے لئے وقت پر کاشت کی گئی گندم کو دوسراپانی بوائی کی80تا 90دن بعدلگائیں جبکہ پچھیتی کاشتہ فصل کو دوسراپانی 70تا 80دن بعد (گوبھ کے وقت)لگائیں ۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاراگر پہلے پانی کے ساتھ ایک بوری یوریا فی ایکڑ نہیں ڈال سکے تو دوسرے پا نی کے ساتھ ڈال دیں۔ انہوں نے بتایا کہ گندم کی فصل کا آبپاشی کے لحاظ سے دوسرانازک مرحلہ اس وقت شروع ہوتاہے جب فصل گوبھ یا سٹے نکالنے کے قریب ہو۔ یہ نازک مرحلہ وقت کاشت کی80سی90دن بعد شروع ہوتاہے اس لئے اگر اس مرحلے پر پانی کی کمی آجائے تو زرپاشی کا عمل متاثرہوتاہے جس کی وجہ سے سٹوںمیں دانے کم بنتے ہیں اور پیداوارمیں 12فیصد تک کمی واقع ہوجاتی ہے لہذا گوبھ کی حالت میں فصل کو پانی ضرورلگاناچاہئیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں میں کاشتکارجڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ گوڈی اور آبپاش علاقوں میں چوڑے پتوں اور نوکے لے پتوں والی جڑی بوٹیو ں کی تلفی کے لئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے جڑی بوٹی مار زہروں کا سپرے کریں۔ انہوں نے بتایا کہ سائنسدانوں کے مطابق ہمار ے گندم کے 80فیصد کھیتو ں میں جڑی بوٹیاں نقصان کی معاشی حد سے زیادہ ہوتی ہیں جنہیں کیمیائی زہریں سپرے کرکے تلف کیاجاناضروری ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں