کپاس کو امریکن سنڈی سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 19 جنوری 2018 12:16

قصور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کپاس کی آئندہ فصل کو امریکن سنڈی کے نقصانات سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکن سنڈی کپاس کونقصان پہنچانے کے بعد درجہ حرارت کم ہونے پر زمین میں سرنگ بناکر سرمائی نیندسوجاتی ہے اور جنورری کے بعد درجہ حرارت بڑھنے پر ا س کے پیوپے پروانے بن کر نکل آتے ہیں اوراردگرد کی فصلوں پر انڈے دیکر تعداد میں بڑھنا شروع کردیتے ہیں اس لئے کپاس کے ایسے کھیتوں میں جہاں گندم یا کوئی اور فصل کاشت نہ کی گئی ہو وہاں کاشتکار کپاس کی چھڑیاں کاٹ کر 31جنوری سے پہلے کھیت میں ہل ضرورچلائیں کیونکہ ہل چلانے سے زمین کے اندر موجود امریکن سنڈی کے پیوپے درجہ حرارت بڑھنے سے پہلے تلف ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے کہا کہ ہل چلانے کے لئے زمین کا وتر ہونا ضروری نہیںکیونکہ خشک زمین میں بھی ہل چلایاجاسکتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں