کریلے کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 جنوری 2018 12:16

قصور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)ٹوبہ ٹیک سنگھ‘جھنگ‘رحیم یارخان‘ فیصل آباد‘بہاولپور‘ بہاولنگر‘ ملتان‘ وہاڑی سمیت پنجاب کے وسطی و جنوبی اضلاع میں کاشتکارو ںکوکریلے کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار فروری کے آغاز سے سبز کریلے کی کاشت شروع کرکے آئندہ ماہ تک مکمل کرسکتے ہیں تاہم معتدل آب و ہوا کے علاقوں میں کریلے کی کاشت جولائی تک بھی جاری رکھی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ پنجاب کے شمالی اضلاع شیخوپورہ‘ لاہور‘ گوجرانوالہ‘ گجرات‘ اوکاڑ ہ اور حافظ آباد بھی سبزکریلے اوربیج پیداکرنے کے لئے موزوں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پنجاب میں 9ہزار 992 ایکڑ رقبہ پر کریلاکاشت کیاگیا جس سے 45.59ملین ٹن پیداوار حاصل ہوئی اس طرح اوسط پیداوار116.88من فی ایکڑ رہی۔ انہوں نے بتایا کہ بیج کے اگائو کے لئے 25 سے 30ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے تاہم کریلے کی کاشت کے لئے زرخیز میرازمین جس کی تیزابی خاصیت 7یا اس سے کم ہو اور جس میں پانی کا نکاس اچھا ہوبہترین ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں