سرخ مرچ کی کاشت 15 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 جنوری 2018 12:16

قصور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار پنجاب کے وسطی علاقوں میں کہراور دھندکا اثرختم ہونے پر15فروری تک کھیتوں میں مرچ کی نرسری کی منتقلی پرعمل مکمل کریں‘سرخ مرچ کی کاشت کے لئے بہاولپور‘رحیم یارخان‘ بہاولنگر‘ اوکاڑہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ اور سبزمرچ کے لئے قصور‘گوجرانوالہ‘چنیوٹ اورشیخوپورہ کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں‘نرسری کی منتقلی سے پہلے زمین وتر آنے پر 2 سی3 ہل جمعہ سہاگہ چلاکرزمین کو اچھی طرح نرم اور بھربھراکرلیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں