پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل کونسل کے رکن پاک چائنہ میڈیکل کانگرس کے اجلاس میں شرکت کریں گے

بدھ 24 جنوری 2018 12:35

قصور۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) قصورکے سنیئرجنرل فزیشن وپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی سنٹرل کونسل کے رکن ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھرچائنیز میڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کھہء چھین را ئو کی دعوت پر چائینز میڈیکل ایسوسی ایشن کے سالانہ سائنٹفک سیشن2018 ،دوسری پاک چائنہ میڈیکل کانگرس اوربیلٹ اینڈ روڈ فورم آف میڈیکل ایسوسی ایشنزکے اجلاسوں میں شرکت کے لیی25 جنوری کو بیجنگ روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

چا ئینیز میڈیکل ایسوسی ایشن 103سال قبل قائم کی گی تھی اور آجکل اس کے رکن ڈاکٹرز کی تعداد 5 لاکھ ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدوس کھو کھر سائنٹفک سیشنز کے علاوہ ہسپتالوں اور میڈیکل انسٹی ٹیوشنز کا دورہ بھی کریں گے۔وہ آج کل پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر نزہت فاروق کی زیر نگرانی چینی زبان کاایک سالہ ڈپلومہ مکمل کر رہے ہیں۔پاکستانی وفد میں پی ایم ای( سینٹر)کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی ، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر طلحہ شیروانی ،پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہار چوہدری ، پریزیڈنٹ ایلیکٹ ڈاکٹر صاحبزادہ سید مسعود السید ، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور دیگر ڈاکٹر شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں