انگورکی قلمیں تیارکرنے کی ہدایت

بدھ 24 جنوری 2018 12:53

قصور۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء)باغبانوں کو رواں ماہ جنوری کے دوران شاخ تراشی کے عمل کیساتھ انگورکی قلمیں تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ جنوری کے مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہوں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیارکرلی جائیں اور قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدار ریت یامٹی میں کم و بیش ایک ماہ کیلئے دبادیاجائے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلدہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں، ماہرین زراعت نے بتایا کہ انگورکی کاشت تقریباً ہرقسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے تاہم انگورکی کامیاب کاشت کیلئے درمیانی ذرخیز‘ ہلکی میرا اور مناسب مقدارمیں نامیاتی مادہ رکھنے والی زمین زیادہ موزوں ہے، البتہ کلراٹھی ‘سیم زدہ اور بھاری میرازمین سمیت ایسی زمین جس میں پانی دیرتک رہے وہ انگورکی کاشت کیلئے مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ انگورکی اقسام کنگزروبی‘ فلیم سیڈلس‘ پرلٹ‘ تھامپسن سیڈلیس کی کاشت سے بہتر پیداوارحاصل کی جاسکتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں