دھند ، بارش اور تیز ہوا میں فصلوں پر کیڑے مار ادویات سپرے نہ کریں،زرعی ماہرین

بدھ 24 جنوری 2018 12:53

قصور۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) زرعی ماہرین نے ملک بھرکے کاشتکاروں ‘کسانوںاورزمینداروں کو مشورہ دیاہے کہ وہ دھند یا بارش اور تیز ہواکی صورت میں اپنی فصلوں پر کیڑے مار ادویات کے سپرے سے گریزکریں تاکہ اس کا اثر زائل ہونے سے بچانے سمیت مالی نقصان سے بھی بچاجاسکے نیزکاشتکار محکمہ زراعت کے افسران کی مشاورت سے منظورشدہ ادویات کا سپرے کریں تاکہ فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچاکر فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں