پودوں کو کورے سے بچانے کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں

جمعرات 25 جنوری 2018 11:40

قصور۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زیادہ سردی اورکورے کے باعث پودوں کے تنوں‘ شاخوں اور پتو ں کے خلیوں میں پانی جم کر برف بن جاتاہے جس سے پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے اورشدید سردی کیوجہ سے پودے مربھی جاتے ہیں اسلئے پودوں کو زیادہ سردی اور کورے سے بچانے کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزیدکہا کہ نئے چھوٹے باغات اور نرسریوںخصوصاً آم کے پودوں کو کورے کیوجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتاہے اسلئے پودوں کو فوری طورپر ڈھا نپ دیں‘ ٹہنیوں اور سرکنڈے سے بھی پودوں کو جزوی طورپر ڈھانپاجاسکتاہے۔مشاہدہ میں آیاہے کہ بعض اوقات کاشتکار کھاد والی پلاسٹک کی بوریوں سے پودوں کو ڈھا نپ دیتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں