زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتاہے ،سائرہ عمر

جمعہ 26 جنوری 2018 12:58

قصور۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنرقصورسائرہ عمرنے کہاہے کہ زرعی سیکٹرمیں ترقی وخوشحالی جدیدطریقہ کاشت ‘سرکاری اداروں کی بھرپور معاونت حکومتی اقدامات اورکسانوں کی مشترکہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے‘زراعت سے وابستہ شعبوں کی بہتری کا براہ راست فائدہ کسان کو ہوگاجوکہ زرعی سیکٹرمیں ترقی و خوشحالی کی وجہ بنے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زراعت سے وابستہ وفد سے ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)چوہدری اعجازاحمدبھی موجودتھے۔سائرہ عمرنے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتاہے اس حوالے سے حکومت پنجاب کاشتکاروں کے مسائل اوران کی معاشی مشکلات کو ختم کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اورحکومت کاشتکاروں اورکسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے جن کے ثمرات سے کاشتکار اور کسان مستفیدہورہے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں