آلوپاکستان کی اہم خوردنی فصل ہے، نعیم اختر

جمعرات 1 فروری 2018 12:08

قصور۔یکم فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2018ء)ریجنل مینجر ایف ایف سی لاہور نعیم اخترنے کہاہے کہ آلوپاکستان کی اہم خوردنی فصل ہے اوریہ انسانی خوراک میں ایک کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کی زیادہ ترکاشت پنجاب کے اضلاع قصور‘ساہیوال‘اوکاڑہ اور پاکپتن میں کی جاتی ہے ‘ضلع قصورمیں آلو105000ایکڑپرکاشت ہوتاہے اور فی ایکڑ پیداوار253من ہے جس میں بہتری کی کافی گنجائش ہے کیونکہ ترقی پسند کاشتکار 300-350من فی ایکڑ پیداوارحاصل کررہے ہیں‘کاشتکار حضرات زرعی ماہرین کی مشاورت پرعمل کریں اورکھادوں کے متوازن اوربروقت استعمال سے آلو کی فی ایکڑ پیداوار اورکوالٹی میں اضافہ کریں اِس سے نہ صرف وہ معاشی طورپر خوشحال ہونگے بلکہ پاکستان بھی ترقی کریگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے فوجی فرٹیلائزرکمپنی کے آلوکے نمائشی پلاٹ فتح پورقصورپرمنعقدہ یوم کاشتکاراں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایف ایف سی ملکی سطح پر تیارکردہ سوناڈی اے پی اور سونا یوریا کے علاوہ درآمد کردہ ایس او پی‘ ایم او پی‘ سونازنک اور سونا بوران کاشتکاروں کوفراہم کررہی ہے اسکے علاوہ زمینداروں کی رہنمائی ‘تربیت کا ایک جامع پروگرام بھی چلارہی ہے‘کمپنی کے زرعی شعبے کے تحت 5 فارم ایڈوائزری سینٹرزاور 13ریجنل دفاتر میں تعینات زرعی ماہرین مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کاشتکاروں کی عملی راہنمائی کررہے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں