ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات ‘اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا ناجائز منافع خور قصابوں کیخلاف کیخلاف کریک ڈائون

50ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا‘ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ‘شاہد عباس کاٹھیا

منگل 15 جنوری 2019 14:35

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا کا ناجائز منافع خور قصابوں کیخلاف کیخلاف کریک ڈائون ‘50ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور شاہد عباس کاٹھیا نے مصطفی آباد ‘وڈانہ اور دیگر مقامات پر گوشت کے ریٹ چیک کئے اور اوورچارجنگ پر متعدد قصابوں کو تقریبا 50ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ عوام کو ناجائز منافع خوروں سے نجات دلانے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں اور اوورچارجنگ ، ملاوٹ کرنیوالوں اور کم تولنے والے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جا رہا ہے تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے ۔ انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نرخ ناموں کی لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاںکریں تا کہ خریدار با آسانی اس لسٹ کو پڑھ کر مقررہ ریٹ پر سودا خرید سکیں اور ایسا نہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں