ریونیو آفیسران بورڈ آف ریونیو کے مقررہ کردہ اہداف کے حصول کیلئے ریکوری تیز کریں،ڈاکٹر شعیب طارق

جمعہ 19 اپریل 2019 15:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر شعیب طارق نے کہا ہے کہ ریونیو آفیسران بورڈ آف ریونیو کے مقررہ کردہ اہداف کے حصول کیلئے ریکوری تیز کریں ،اسسٹنٹ کمشنرز شیڈول ریٹس کو از سر نو مرتب کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر کے ہمراہ ضلع بھر کے ریونیو آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی ریونیو چوہدری محمد ارشد، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا، شبیر احمد ڈوگر، آصف علی ڈوگر، زہرہ دستگیر و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹیمپ ڈیوٹی، زرعی ٹیکسز، واٹر ریٹس سمیت دیگر مدات میں ریکوری اہداف کے حصول کیلئے ریونیو افسران اور عملہ کو متحرک کر دیا گیا ہے آڈٹ پیراز ، نادہندگان سے ریکوری پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر شعیب طارق نے کہا کہ ریاستی امور کو بہتر طریقے سے چلانے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریونیو ریکوری ناگزیر ہے، ڈپٹی کمشنر ہر ماہ باقاعدگی سے ٹیکسز ریکوری بارے اجلاس منعقد کریں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تمام تحصیلوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹیمپ ڈیوٹی،سی وی ٹی،واٹر ریٹ(تاوان)،انکم اور لینڈ ویسٹ ایگریکلچر ٹیسٹ،رجسٹریشن فیس سمیت تمام حکومتی واجبات کی ریکوری یقینی بنائی جائے اور ٹیکسز کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے ریونیو افسران کی کارکردگی پر نظر رکھیں، لینڈ ریکارڈ سنٹرز کا باقاعدگی سے دورہ کریں اور سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے سنٹرز افسران اور اہلکاروں کی راہنمائی کریں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں