گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و طالبات میں مفت یونیفارمز کی تقسیم

منگل 7 نومبر 2017 12:38

قصور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2017ء)محکمہ عشر و زکوٰة قصور کی طرف سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سٹی قصور میںجدید فنی تربیت حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات میں مفت یونیفارمز تقسیم کیے گئے ‘اس سلسلے میں گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں ‘چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی قصور چوہدری محمد صادق ‘ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر اشفاق احمد خاں ‘چوہدری ارسلان صادق ‘پرنسپل ادارہ سہیل احمد ظفر ‘صدر ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ وی ٹی آئی جاوید عبداللہ خاں ‘ممبران بورڈ وی ٹی آئی اعظم اشرف ‘سردار محمد احمد ‘محمد جاوید نامدار ‘اساتذہ ‘طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سٹی قصور میں مختلف کورسز جن میں کمپیوٹر ، بیوٹیشن ، ایمبر ائیڈ ری ، آٹو مکینک ، ویلڈر فیبریکیٹراور کمپیوٹرہارڈویئر کے 509طلباء و طالبات میں مفت یونیفارمز تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر وائس چیئر مین ملک اعجاز احمد خاں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تا کہ ملک سے بے روزگاری کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنی تعلیم کے فروغ سے مختلف شعبوں کیلئے نہ صرف درکار تربیت یافتہ افرادی قوت میسر آئے گی بلکہ مقامی سطح پر روز گار کے مواقع بھی پیدا ہونگے اور ضلعی حکومت فنی تعلیم کے ان اداروں کی بھرپور سرپرستی کریگی ۔ چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری محمد صادق نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں نہ صرف طلباء و طالبات کو فنی تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے بلکہ حکومت کی جانب سے ان اداروں میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کو ماہانہ ایک ہزار روپے مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے تا کہ بچے اپنے تعلیمی اخراجات خود اٹھا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ان ووکیشنل ٹریننگ اداروں سے کورسز مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے کیلئے دو لاکھ روپے مالی امداد دینے کے پروگرام کا آغاز کر رہی ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں