علم و ہنر سے ناطہ جوڑے بغیرکوئی قوم ترقی اور خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتی، ذوالفقاراحمد

جمعہ 19 جنوری 2018 16:07

قصور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن قصور ذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ علم و ہنر سے ناطہ جوڑے بغیرکوئی قوم ترقی اور خوشحالی کی منازل طے نہیں کرسکتی ‘ نئی نسل کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم سے آراستہ کئے بغیرمستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل نہیں بنایاجاسکتا‘ ان کی تعلیم و تربیت ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی تعلیمی ادارے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظام تعلیم کو بہتربنانے اور اس کو جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے انقلابی اقدامات کئے ہیں جس میں محکمہ تعلیم میں معیارِتعلیم کے فروغ کیساتھ ساتھ انفراسٹرکچر کو بہتربنایاجارہاہے اور ہونہارطلبہ وطالبات کی بھرپورحوصلہ افزائی شامل ہے اس کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی ادارے بھی قوم کے مستقبل کے معماروں کی تعلیمی پیاس بجھانے کیلئے میدانِ تعلیم میں قابل قدرخدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کو حکومت قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔تقریب میں سکول کے سربراہ‘اساتذہ اوربچوں نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں