تعلیمی اداروں میں اچھے اوربُرے کی پہچان کے حوالے سے طلباء وطالبات میں آگاہی مہم کا آغاز

بدھ 24 جنوری 2018 12:35

قصور۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) قصورکے تعلیمی اداروں میں اچھے اوربُرے کی پہچان کے حوالے سے طلباء وطالبات میں آگاہی مہم کے حوالے سے لیکچر دیئے جارہے ہیں اورسکولوں کے سربراہوں اوراساتذہ کیساتھ اس حوالے سے میٹنگ بھی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولیس افسران نے تعلیمی اداروں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور‘ قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈویلپمنٹ قصور ‘پاکستان ماڈل ہائی سکول قصورمیں بچوں کے تحفظ کے سلسلے میںہدایات دیتے ہوئے بچوں کو آگاہ اورخبردار کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے والدین کو چاہئیے کہ وہ بچوں کو اکیلے کہیں بھی نہ جانے دیں اگر بچہ کوئی شکایت کرتاہے تو اسے نظراندازہرگزنہ کریں اور اگرآپ کے محلے میں کوئی مشکوک شخص پھرتانظرآئے تو اس کی فوری اطلاع اپنے مقامی تھانے میں پہنچائیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں