جماعت پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانات فروری میں ہونگے

جمعہ 26 جنوری 2018 13:13

قصور۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء)ماہ فروری سے محکمانہ امتحانات جماعت پنجم و جماعت ہشتم شروع ہورہے ہیںاسکے بعد جماعت دہم‘نہم اور گیارہویں ‘بارہویں اور دیگر امتحانات یکے بعد دیگرے ہونگے۔ان خیالات کا اظہارصدرمجلس انسداد نقل ونقب امتحانات پنجاب ‘صدرشعبہ تعلیم پاکستان محاسبہ کمیٹی پنجاب ‘صدر تحریک احساس فرائض پنجاب ‘ترجمان اساتذہ پاکستان علامہ محمدصدیق ارشد نے ایجوکیشن آفس قصورمیںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ مجلسِ انسداد نقل و نقب امتحانات کے عہدہ داران اپنی باضابطہ تقرری اور نظرانداز تقرری کے حوالے سے اپنی اپنی حدودمیں نقل ‘بے قاعدگی‘ بے ضابطگی اور ہرقسم کی بے راہ روی کی روک تھام کیلئے ہمہ تن چاق و چوبندرہیں گے اور اپنی رپورٹ صیغہ رازمیں رکھ کر صدرمجلس کو دیں گے جس کی تحقیق صدرمجلس بذریعہ عینی شواہد اور خفیہ عوامل خود کریں گے اور رجسٹرار امتحانات ‘چیئرمین بورڈ زاور دیگر افسران بالا متعلقہ امتحانات کو برائے اصلاح احوال ارسال کریں گے۔ مجلس انسداد نقل و نقب امتحانات پنجاب 42سال سے متواتر سرگرم عمل ہے اور اپنے ماضی کی بہترین خدمات پر خراج تحسین حاصل کرتی رہی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں