ہم نے بار بار نواز شریف کو کہا کہ جس ادارے نے آپ کو طاقت بخشی اسے عزت بھی دو ، آج نواز شریف مانتے ہیں کہ ذوالفقار بھٹو صحیح کہتے تھے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 8 اگست 2017 22:24

ہم نے بار بار نواز شریف کو کہا کہ جس ادارے نے آپ کو طاقت بخشی اسے عزت بھی دو ، آج نواز شریف مانتے ہیں کہ ذوالفقار بھٹو صحیح کہتے تھے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے بار بار نواز شریف کو کہا کہ جس ادارے نے آپ کو طاقت بخشی اسے عزت بھی دو ، آج نواز شریف مانتے ہیں کہ ذوالفقار بھٹو صحیح کہتے تھے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ۔ منگل کو قصور میں خورشید شاہ نے میڈیا گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف کو ماننا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی ایسے فیصلے آئے ہیں جو سب نے مانے ہیں ۔ آج نواز شریف مانتے ہیں کہ ذوالفقار بھٹو صحیح کہتے تھے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے بار بار نواز شریف کو کہا جس ادارے نے آپ کو طاقت بخشی اسے عزت بھی دو ۔ پانامہ کیس پر عدالت کا فیصلہ ہے ۔ میاں صاحب اگر میثاق جمہوریت پر قائم ہوتے تو میمو سکینڈل پر ہمارے خلاف سپریم کورٹ نہ جاتے ۔ …

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں