قصور،شریف برادرا ن کو عوام ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنا دیں گے ،حسن علی خان

مسلم لیگ ن کو پانامہ سکینڈل کے بعد عوام میں اپنی ساکھ بچانی مشکل ہو گئی ، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 15 دسمبر 2017 21:38

قصور،شریف برادرا ن کو عوام ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنا دیں گے ،حسن علی خان
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2017ء) شریف برادرا ن کوقانونی اور عوامی عدالتوں سے سزائیں ملنے والی ہیں، آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت سے انہیں نشان عبرت بنا دیں گے، اور پاکستان سے کرپشن کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو جائے گا، کرپشن لیگ کے کرپشن محل کی دیواریں گرنا شروع ہو گئی ہیں،مسلم لیگ ن کو پانامہ سکینڈل کے بعد ہی عوام میں اپنی ساکھ بچانی مشکل ہو گئی تھے رہی سہی کسر سانحہ ماڈل ٹائون ، ختم نبوت قانون سے چھڑ خانی نے پوری کر دی ہے، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا شیخورہ کے بعد اوکاڑہ کا جلسہ بھی کامیاب ہو گا، تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، آنے والا دور تحریک انصاف کا دور ہو گا، امن کا دور ہو گا، انصاف کا دور ہو گا، غربت کے خاتمہ کا دور ہو گا،دیگر اضلاع بھی طرح قصور کی عوام بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اپنا نجات دھندہ کے طور پر قبول کر لیا ہے اور آئندہ الیکشن میں ملک بھر کی طرح قصور سے بھی کلین سویپ کرے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں