قصور ،8سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کر نے کے بعد قتل

بدھ 10 جنوری 2018 10:41

قصور ،8سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کر نے کے بعد قتل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جنوری 2018ء ):پنجاب کے علاقے قصور میں 8سالہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 8سالہ کمسن بچی زینب 5جنوری کو اغوا ء ہوئی اور4دن بعد اس کی لاش لال شہباز روڈ سے ملی ،پولیس کے مطابق بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے تاہم جب قصور شہر کے لوگوں میں یہ خبر آگ کی طرح پھیلی تو تما م لوگ احتجاج کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ایک سال کے دوران 7کمسن بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے لیکن پولیس نے ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ۔اس لئے تمام مشتعل افراد پولیس ِکے خلاف شدید نعرہ بازی کر رہے ہے اور مشتعل افراد نے قصور شہر کی تمام مارکیٹ بند کروادی ہیں ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں