قصور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب کی نماز جنازہ ادا

زینب کی نماز جنازہ پڑھنے کے لیے پورا قصور شہر اُمڈ آیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جنوری 2018 15:15

قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ء) : قصور کے شہر میں 7 سالہ ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ۔ زینب کی نماز جنازہ قصور کے کالج گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ پاکستان عوام تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

ننھی زینب کے واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور یہی وجہ ہے کہ ننھی پری کو انصاف دلوانے کے لیے قوم سراپا احتجاج ہے ۔ زینب کی نماز جنازہ کے موقع پر کالج گراؤنڈ لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ پورا شہر ہی اُمڈ آیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں