زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ بچی زینب کی نماز جنازہ طاہر القادری نے پڑھائی

قصور کے حالات کشیدہ ،ْ جگہ جگہ مظاہرے ،ْ پولیس کے ساتھ جھڑپیں ،ْ دو افراد جاں بحق ،ْ متعدد زخمی مظاہرین کا بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ

بدھ 10 جنوری 2018 16:42

زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ بچی زینب کی نماز جنازہ طاہر القادری نے پڑھائی
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2018ء) قصور میں اغواء ،ْزیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7سالہ بچی زینب کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ،ْ نمازجنازہ عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے پڑھائی ،نمازجنازہ میں قصور کی سیاسی وسماجی ،مذہبی ،تاجر ،وکلاء تنظیموں کے علاوہ قصور کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،نمازجنازہ سے پہلے قصو ر کے حالات انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرچکے تھے ،ْجگہ جگہ احتجاجی مظاہرے ہو ئے مظاہرین اور پو لیس میں جھڑپیں ہو ئی پو لیس کی فائرنگ سے دوافراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے اس موقع پر مظاہرین نے بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں