ننھی زینب سپارہ پڑھنے جا رہی جب اسے اغوا کیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 جنوری 2018 16:19

ننھی زینب سپارہ پڑھنے جا رہی جب اسے اغوا کیا گیا
قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ء) : قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔ قصور کے کالج گراؤنڈ میں ننھی زینب کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چار روز قبل زینب کو تب اغوا کیا گیا جب وہ سپارہ پڑھنے کے لیے مدرسے جا رہی تھی ۔ درندہ صفت شخص نے ننھی کلی کو اغوا کیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی سے قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں