قصور ‘پولیس نے 8سالہ بچی کو بد اخلاقی کر کے قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا

بدھ 10 جنوری 2018 16:56

قصور ‘پولیس نے 8سالہ بچی کو بد اخلاقی کر کے قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) قصور میں 8سالہ بچی کو بد اخلاقی کر کے قتل کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کردیا گیا۔میڈ یارپورٹس کے مطابق معصوم زینب کے قتل کے بعد قصور کے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں اور ڈی سی او آفس اور ڈی پی او آفس کا گھیرائو کر لیا جبکہ دوسری جانب سیاسی رہنمائوں نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بھی واقعے کا از خودنوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

بچی کے بے ہیمانہ قتل پر عوام اور رہنمائوں کی جانب سے شدید احتجاج اور مذمت سامنے آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے اور انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے جس میں ملزم بچی کو لے کر جا رہا ہے۔پولیس نے شدید دبائو کے بعد ملزم کا خاکہ بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں