شہباز شریف کا زینب کے گھر آمد ، والدین سے اظہار تعزیت

ڈی پی او فارغ، فائرنگ میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار،پوچھ گچھ جاری!

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 11 جنوری 2018 10:00

شہباز شریف کا زینب کے گھر آمد ، والدین سے اظہار تعزیت
قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری۔2018ء) وزیراعٰلی پنجاب شہباز شریف مقتولہ زینب کے گھر پہنچ گئے۔ شہباز شریف نے متاثرہ خاندان کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کی بھی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زینب کے گھر آمد کو خفیہ رکھا گیا۔وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف صبح صادق کے قریب سات سالہ مقتولہ زینب کے گھر پہنچے ہیں وزیراعلیٰ کی مقتولہ کے گھر آمد کو خفیہ رکھا گیا۔

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے ننھی زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور درندہ صفت انسان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ شہباز شریف کے ہمراہ ترجمان پنجاب حکومت اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت بھی موجود تھے۔وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف صبح صادق کے قریب سات سالہ مقتولہ زینب کے گھر پہنچے ہیں وزیراعلیٰ کی مقتولہ کے گھر آمد کو خفیہ رکھا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے ننھی زینب کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور درندہ صفت انسان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ کمسن زینب سے والد سے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ یقین دہانی کروائی کہ وہ مجرم کو جلد از جلد کٹہرے میں لا کرکیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

سوگواران سے اپنے رنج و الم کے جذبات بیان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ زینب کی ساتھ اس نا انصافی کرنے والے کااتنا عبرتناک انجام ہو گا کہ آئندہ قوم کی کو ئی زینب اس آزمائش سے نہ گزرے۔پولیس اور تمام متعلقہ محکمے اس واقعے کی تفتیش میں مصروف ہیں اور مجرم کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے عنقریب وہ اپنے انجام کو پہنچے گا اور اس واقعے کی از خود نگرانی کی ذمہ داری بھی اٹھائی۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ نے مشتعل ہجوم پر فائرنگ کا نوٹس بھی لے لیا اور جن پولیس افسران نے لوگوں پر فائرنگ کی انہیں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انسان ماورائے قانون نہیں ہے اور ظلم و زیادتی کسی طور برداشت نہیں کی جائے گی۔ جس انسان کے ساتھ بھی نا روا سلوک برتا گیا ہے وہ انصاف کا مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں