زینب کے لواحقین کا عوامی تحریک سے تعلق ، طاہر ا لقا دری کے سیاسی پہلو نظر آنے لگے

جمعرات 11 جنوری 2018 11:56

زینب کے لواحقین کا عوامی تحریک سے تعلق ، طاہر ا لقا دری کے سیاسی پہلو نظر آنے لگے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جنوری2018ء):قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7سالہ زینب کے لواحقین کا تعلق عوامی تحریک کے ساتھ ہونے کی وجہ سے موجودہ سیاسی حالات میں طاہر القادری کی شروع ہونے والی سیاسی احتجاجی تحریک کو نیاء ایشو مل گیا ہے ,قومی اخبار میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زینب کے واقعہ کی بہت زیادہ تشہیر کی وجہ سے پوری قوم میں غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے جس سے عوامی تحریک کے زیراہتمام ہونے والے17جنوری کے احتجاج کو تقویت ملے گی ۔

(جاری ہے)

طاہر ا لقادری اس جزباتی کیفیت کو حکمرانوں کے خلاف استعمال کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔قادری کا قصور جا کر بچی کا جنازہ پڑھانے سے بھی اس بات کو تقویت ملے گی کہ وہ اس واقعے کو ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے ۔قصور میں بھی پولیس نے سانحہ ماڈل ٹا ؤن والی غلطی دہراتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کی جو حکومت کے مزید مشکلات پیدا کرئے گی ۔ 

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں