قصور میں دوسرے روز بھی حالات کشیدہ،

دیگر شہروں سے زمینی راستہ منقطع وکلاکی واقعہ کے خلاف ہڑتال،مقتولہ زینب کے والدین کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان

جمعرات 11 جنوری 2018 12:23

قصور میں دوسرے روز بھی حالات کشیدہ،
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) زینب قتل کے خلاف شہر میں دوسرے دن بھی حالات کشیدہ اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج رہا جبکہ شہر کا دوسرے شہروں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا،وکلا نے قصور میں بچی کے قتل کے خلاف ہڑتال اور یوم سیاہ منا تے ہو ئے کہا کہ مقتولہ زینب کے والدین کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس پر قصور میں فضا دوسرے روز بھی سوگوار ہیجب کہ شہر کا دوسرے شہروں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا۔ شہر میں شٹرڈا ئو ن ہڑتال کی گئی ۔قصور کا فیروز پور روڈ ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند اور مظاہرین کا کالی پل چوک پر دھرنا جاری جب کہ قصور کا دوسرے شہروں سے زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔ وکلا نے قصور میں بچی کے قتل کے خلاف ہڑتال اور یوم سیاہ منا یا پنجاب بار کونسل نے کہا ہے کہ مقتولہ زینب کے والدین کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جائے گی جب کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کی۔قصور ڈسٹرکٹ کورٹ میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں