قصور میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شعیب اسلام کی نماز جنازہ خادم حسین رضوی پڑھائیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جنوری 2018 12:52

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جنوری2018ء) : قصور میں 7 سالہ معصوم زینب کے لیے انصاف کے حصول کے لیے شہری گذزشتہ روز سراپا احتجاج تھے جب پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 18 سالہ شعیب اسلام کی نماز جنازہ آج پڑھائی جائے گی ۔ شعیب اسلام کی نماز جنازہ مولانا خادم حسین رضوی نے پڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا خادم حسین رضوی قصور پہنچ کر شعیب اسلام کی نماز جنازہ کی امامت کریں گے۔ خیال رہےکہ گذشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے زینب کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں