زینب واقعہ ; پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جنوری 2018 13:33

زینب واقعہ ; پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 جنوری2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر قصور واقعہ سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کیا ، اس ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ زینب کے واقعہ سے پوری قوم کو صدمے میں ہے ۔ یہ دُکھ صرف ان کو ہی نہیں ہے جن کی بچیاں اور بیٹیاں ہیں ، بلکہ اس کا صدمہ پورے پاکستان کو ہے۔ ہمیں اس چیز سے خوف آتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کہاں جا رہا ہے۔

قصور میں ایسا واقعہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ مجھے اس سے بھی زیادہ غصہ اس بات پر ہے کہ وہ مظاہرین جو سڑکوں پر نکل کر غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں ان پر پنجاب پولیس نے گولیاں چلا دیں۔ کیا یہ پولیس لوگوں کی محافظ ہے یا پھر یہ قاتل ہیں۔ انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں بھی لوگوں کے قتل کیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پولیس کبھی بھی ٹھیک نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

پولیس کو غیر سیاسی اور تجربہ کار نہیں بنایا جائے گا اور سفارشات نہیں روکی جائیں گی، جب تک پولیس جاتی امرا اور رائے ونڈ سے احکامات لیتی رہے گی تب تک پنجاب پولیس ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ خیبر پختونخواہ میں آج تک اتنے مظاہرے ہوئے ایسے واقعات اس لیے نہیں ہوئی کیونکہ کے پی کے کی پولیس پیشہ ورانہ ہے ۔ میں پولیس کی جانب سے لوگوں پر کی گئی فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس پر سخت ایکشن لیا جائے۔ عمران خان نے ویڈیو پیغام میں مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں