قصور کے بعد سرگودھامیں 18سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لڑکی کی لاش کھیتوں سے برآمد‘مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا‘لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل

جمعرات 11 جنوری 2018 14:28

قصور کے بعد سرگودھامیں 18سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2018ء) قصور کے بعد سرگودھامیں 18سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ جمعرات کو پولیس ذرائع کے مطابق تصور آباد بھلوال کی رہائشی 18 سالہ ساجدہ پروین صبح گھر سے کھیتوں میں گئی مگر واپس نہ آئی۔

(جاری ہے)

لڑکی کے والدین اسے تلاش کرتے رہے 5 گھنٹے کے بعد لڑکی کی لاش کھیتوں سے ملی جیسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دی۔ پولیس نے مقتولہ کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ چھ روز قبل قصور کی رہائشی 7 سالہ زینب اپنے گھر سیں ٹیوشن پڑھنے گئی تھی جہاں سے اسے اغوا کر لیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز پولیس کو زینب کی لاش شہباز خان روڈ پر کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی جسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں