زینب کی موت کے بعد سہیلیاں بھی شدید غم اور خوف میں مبتلا، قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 18:49

زینب کی موت کے بعد سہیلیاں بھی شدید غم اور خوف میں مبتلا، قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) زینب کی موت کے بعد سہیلیاں بھی شدید غم اور خوف میں مبتلا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی معصوم زینب کی سہیلیوں پر بھی قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ زینب کی سہیلیاں بھی اپنی سہیلی کیساتھ پیش آئے خوفناک واقعے کے بعد شدید غم اور خوف میں مبتلا ہیں۔

(جاری ہے)

سہیلیوں کا کہنا ہے کہ زینب ان کیساتھ سپارہ پڑھنے جا رہی تھی لیکن پھر اچانک پتہ نہیں کہاں غائب ہوگئی۔

زینب کی سہیلیاں اپنی سہیلی کیساتھ پیش آئے واقعے کو بھول نہیں پا رہیں اور شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ زینب کی سہیلیوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ زینب کی سہیلیوں کا کہنا ہے کہ ان کی دوست کے قاتل کو نشان عبرت بنا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں