زینب کے والد نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 19:08

زینب کے والد نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کردی
قصور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 جنوری 2018ء) زینب کے والد نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور کی ننھی پری زینب کے زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے واقعے کے بعد سے شہر بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب مقتولہ زینب کے والد کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ زینب کے والد کی جانب سے مظاہرین کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔ پیغام میں زینب کے والد نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ زینب کے والد نے اپیل کی ہے مظاہرین پرامن رہیں اور کسی کی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ پرتشدد مظاہرے کرنے سے سازشی عناصر اس کا فائد اٹھا سکتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں