وزیر اعلیٰ شہاز شریف عوامی خوف کے باعث متاثرہ زینب کے گھر گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 11 جنوری 2018 19:14

وزیر اعلیٰ شہاز شریف عوامی خوف کے باعث متاثرہ زینب کے گھر گئے
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11جنوری2018ء ):قصور یادتی کیس ،وزیر اعلیٰ شہاز شریف عوامی خوف کے باعث متاثرہ زینب کے گھر گئے۔تفصیلات کے مطابق قصور میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے نے ایک طرف انسانیت کو خون کے آنسو رلا دئیے تو دوسری جانب ارباب اقتدار کو بھی وقتی ہوش آگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا کی جانب سے معاملے کو اٹھاتے ہی بہت سے سیاسی و سماجی رہنماوں نے مظلوم خاندان سے ملاقات کی اور انکی ڈھارس بندھائی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی آج مظلوم خاندان سے ملاقات کرنے قصور تشریف لے گئے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف قصور جانے سے گریزاں تھے لیکن عوامی رد عمل کے خوف سے قصور گئے۔ذرائع کے مطابق یہی وجہ تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کل سارا دن قصور نہیں گئے اور آج بھی انکو عوامی رد عمل کے باعث قصور جانا پڑا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں