زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات درست ہیں

قاتل زینب کا قریبی رشتہ دار ہے، قاتل کو حساس عسکری ادارے نے گرفتار کیا ہے، گرفتاری کا اعلان وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کیا جائے گا: عارف نظامی

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 19:53

زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات درست ہیں
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) زینب کے قاتل کو حساس عسکری ادارے کی جانب سے گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے دل دہلا دینے والے واقعے کے حوالے سے سب سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ زینب کے قاتل کو حساس عسکری ادارے کی جانب سے گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات درست ہیں۔ عارف نظامی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قاتل مبینہ طور پر زینب کا قریبی رشتہ دار ہے۔ تاہم اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ عارف نظامی نے مزید بتایا ہے کہ قاتل کو حساس عسکری ادارے نے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار جمعرات کے روز ہی عمل میں آئی ہے۔ گرفتاری کا اعلان وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں