بحریہ فاونڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نے قصور میں زیادتی کا شکار بتول کا علاج کروانےکی ذمہ داری اٹھا لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 11 جنوری 2018 21:05

بحریہ فاونڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نے قصور میں زیادتی کا شکار بتول کا علاج کروانےکی ذمہ داری اٹھا لی
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11جنوری2018ء ):بحریہ فاونڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نے قصور میں زیادتی کا شکار 6سالہ بتول کا علاج کروانےکی ذمہ داری اٹھا لی۔تفصیلات کے مطابق قصور میں کچھ عرصہ قبل 6سالہ بتول کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

زیادتی کے بعد حالت غیر ہونے پر کمسن بتول کو قصور کے مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا تھا جہاں بتول کا علاج معالجہ چل رہا تھا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بحریہ فاونڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نےزیادتی کا شکار 6سالہ بتول کا علاج کروانےکی ذمہ داری اٹھا لی۔انکی ہدایت پر بحریہ کی ٹیم خصوصی طور پر قصور روانہ ہو گئی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں