علامہ خادم حسین رضوی قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی زینب کو انصاف دلوانے کیلئے میدان میں آگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 جنوری 2018 22:26

علامہ خادم حسین رضوی قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی زینب کو انصاف دلوانے کیلئے میدان میں آگئے
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2018ء) علامہ خادم حسین رضوی قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی زینب کو انصاف دلوانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز قصور واقعہ میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سربراہ تحریک لبیک خادم حسین رضوی نے پڑھائی۔ اس موقع پر شرکاء نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ خادم حسین رضوی نے بھی زینب کو انصاف دلوانے کیلئے جدوجہد کرنے کا اعلان کیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں