زینب قتل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل،

اب ذمہ داری آر پی او ملتان کو سونپ دی گئی

جمعہ 12 جنوری 2018 12:13

زینب قتل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل،
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) قصور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کے والد کے اعتراض کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کر کے آر پی او ملتان محمد ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ بنادیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کے نام پر اعتراض اٹھایا تھا جس کے بعد آر پی او ملتان محمد ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ بنادیا گیا جب کہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

چند روز قبل 7 سالہ بچی زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جس کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے ملی جب کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس کا از خود نوٹس لے رکھا ہے اور پولیس نے بھی اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 67 مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے پنجاب فارنزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔پنجاب پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 2016 اور 2017 میں اسی طرح کے 4 واقعات سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں