زینب ایک ماہ سے خاموش خاموش رہنے لگی تھی۔ والدہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 15:25

زینب ایک ماہ سے خاموش خاموش رہنے لگی تھی۔ والدہ
قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء):قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی ننھی زینب کی والدہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بچی فرشتہ تھی۔وہ ایک ماہ سے خاموش خاموش سی رہنے لگی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ زینب میرے بغیر بلکل نہیں رہ سکتی تھی۔میں نے اس کو آخری بار ائیر پورٹ پر دیکھا تھا ۔

(جاری ہے)

مجھے مدینہ میں زینب کے اغوا ہونے کی خبر ملی ۔

زینب کی والدہ نے مزید کہا کہ اللہ کرے زینب کے ساتھ زیادتی کرنے والا فرعون درندہ زمین میں دھنس جائے۔یاد رہے کہ سات سالہ زینب گھر سے سپارہ پڑھنے نکلی تھی تو اس کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا اور لاش کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دی گئی۔ زینب کے ساتھ پیش آنے والے اس درندگی کے واقعے کے بعد پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں