قصورواقعے کا ملزم ابھی نہیں پکڑا جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے

کئی مشتبہ افراد زیرحراست ہیں ڈی این اے ٹیسٹ کر رہے ہیں، جس طرح ہم محنت کررہے ہیں کیس جلد نمٹا لیں گے: آئی جی پنجاب

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 19:11

قصورواقعے کا ملزم ابھی نہیں پکڑا جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) آئی جی پنجاب نے زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور واقعے سے متعلق آئی جی پنجاب عارف نواز کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ قصور واقعے کا ملزم ابھی نہیں پکڑا لیکن جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے۔ کئی مشتبہ افراد زیرحراست ہیں ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ جس طرح ہم محنت کررہے ہیں کیس جلد نمٹا لیں گے۔ آئی جی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں تحقیقات میں وفاقی و صوبائی ایجنسیاں تعاون کررہی ہیں۔ شواہد کی بنیاد پر جے آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں