قصور فائرنگ؛ شہباز شریف اور رانا ثنا کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر

دونوں کی ایما پر پولیس کی سیدھی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے ،عدالت دونوں کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،درخواست گزار کا موقف

ہفتہ 13 جنوری 2018 15:20

قصور فائرنگ؛ شہباز شریف اور رانا ثنا کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2018ء) قصور میں7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی فائرنگ اور 2 افراد کے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کرنے کیلیے درخواست دائرکر دی گئی۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹ عدالت میں قصورمیں7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی فائرنگ اور 2 افرادکے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کرنے کیلیے درخواست دائرکر دی گئی، درخواست تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ قصورشہر میں وزیر اعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزیرقانون کے ایما پر پولیس نے مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کی جس سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، نہتے شہریوں کا قتل عام حلف کی خلاف ورزی اور پولیس کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بدترین مثال ہے تاہم عدالت ان کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں