سات سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کیس میں مبینہ ملزم کا نیا خاکہ جاری

آئی جی کی سربراہی میں قصور کی پولیس لائن میں میٹنگ ،ملزم کی گرفتاری اور تحقیقات کو آگے بڑھانے کا جائزہ لیا گیا

اتوار 14 جنوری 2018 19:44

قصور/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) سات سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کیس میں مبینہ ملزم کا نیا خاکہ جاری کر دیا گیا ،مذکورہ خاکہ پہلے جار ی کئے گئے خاکے سے مختلف ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے زینب قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اسی تناظر میں ایک نیا خاکہ جاری کیا گیا ہے ۔مزید بتایاگیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی سربراہی میں قصور کی پولیس لائن میں میٹنگ ہوئی جس میں ملزم کی گرفتاری اور تحقیقات کو آگے بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے دیگر متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات ڈی پی او ہائوس قصور میں 4 گھنٹے تک جاری رہی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں