زینب کے والد نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنیوالے شخص کے بارے میں بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جنوری 2018 12:30

زینب کے والد نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنیوالے شخص کے بارے میں بتا دیا
قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 جنوری 2018ء) : قصور کی رہائشی 7 سالہ ننھی زینب کو جنسی ہوس کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کیے جانے کے کیس کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے والد محمد امین کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا شخص ہمارے علاقہ کا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علاقہ کا چکر لگانے والا شخص پیش ہو گیا ہے لیکن یہ وہ شخص نہیں ہے جسے فوٹیج میں دیکھا گیا تھا۔ محمد امین نے کہا کہ جو وعدہ کیا گیا تھا وہ ٹائم تو اب گزر گیا ہے ۔ کیس کی تفتیش ٹھیک سمت میں جا رہی ہے ، ہم اپنی بیٹی کے کیس میں ہونے والی تفتیش سے مطمئن ہیں۔ یاد رہے کہ ننھی زینب کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے لاش کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں پھینک دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں